بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نےسابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات کوجھوٹ کا پلنداقراردیدیا

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کےعام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کوجھوٹ کا پلنداقراردے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کےعام انتخابات میں دھاندلی کے الزاماتکی رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کوپیش کر دی ہے۔انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دے دی ہیں۔

ای سی پی کی انکوائری رپورٹ میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کےالزامات کوجھوٹ پرمبنی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ لیاقت چٹھہ نےتسلیم کیاکہ کسی کےبہکاوے میں آکربیان دیا،کمیٹی کے سامنے لیاقت چٹھہ نےبیان پر معافی مانگی ہے۔
انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنرراولپنڈی اور6 ڈی آراوزاورقومی وصوبائی حلقوں کےآراوزکےبیانات بھی لگائےگئے ہیں۔
واضح رہے کہ 17 فروری کواس وقت کے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں خوفناک انکشافات کرتے ہوئےکہاتھا کہ مجھے کچھ عرصہ پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا لیکن میں اپنی ذمہ داری پر شرمندہ ہوں اور میں نے جو جرم کیا ہے اس پر مجھے سزائے موت دی جائے۔ میرے سامنے پرائیڈنگ افسران رو رہے تھے، میں اس حوالے سے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ صبح کی نماز کے بعد میں نے خود کشی کی کوشش کی ہے، لیکن میں نے سوچا اپنا مقدمہ اپنی عوام کے سامنے رکھنا تھا، میں نہیں چاہتا کہ 1971 کا واقعہ دوبارہ ہو اس لئے میں اپنے ضمیر کا بوجھ خود اتار رہا ہوں۔راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو جیتے تھے انہیں ہم نے ہروایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 70،70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں بدلا، میں نے جو اس ملک کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے وہ مجھے سونا نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہئے، باقیوں کو بھی ملنی چاہئے۔ میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں۔
جس پر گزشتہ روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے دھاندلی کے جھوٹے الزام لگا نے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سےمعافی مانگ لی تھی۔
ویڈیو بیان میں انہوںنے کہا تھا کہ تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں اورحکام کےآگےسرنڈر کرتا ہوںپنڈی ڈویژن میں کسی ریٹرننگ افسرکوکسی کی حمایت یامداخلت کاحکم نہیں دیا۔ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بہت دباؤ میں تھا32 سال سرکاری خدمات انجام دیں13 مارچ 2024 کو میں نے ریٹائر ہونا تھا۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میرے تمام الزامات جھوٹے تھے، پی ٹی آئی کے ایک رہنما کے بہکاوے میں آکر بیان دیاپی ٹی آئی دور حکومت میں اِس لیڈر کیساتھ دیرینہ تعلقات قائم ہوئے،9 مئی واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنما لاہور میں روپوش اور رابطے میں تھا۔
لیاقت چٹھہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی دور میں اہم سرکاری عہدوں پر تعینات رہے اور اب بھی پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے میں تھےپی ٹی آئی لیڈر نے دھاندلی پر بیان کے بدلے میں اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا پریس کانفرنس کے لیے پی ٹی آئی رہنما سے مشاورت کی اور ہدایات لیں۔ الیکشن کمیشن سے معافی مانگتا ہوں تمام تر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود کو حکام کے آگے سرنڈر کرتا ہوں۔