بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ سراؤں کی پہلی تحفظ درس گاہ کا افتتاح

لاہور کے علاقے جلو پارک میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواجہ سراؤں کیلئے تحفظ درس گاہ کے نام سے گوشۂ عافیت کا افتتاح کردیا۔

محسن نقوی نے جلو میں خواجہ سراؤں کی پہلی تحفظ درس گاہ کا افتتاح کیا اور درس گاہ کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی کا کہناتھاکہ برطانوی کریکلم اینڈ ایکرڈیشن بورڈ کے شکرگزار ہیں جن کے تعاون سے یہ تحفظ درس گاہ صرف 18 روز میں قائم ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ تحفظ درسگاہ کی بلڈنگ بے شک چھوٹی ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے، خواجہ سرا بچوں کو یہاں او اوراے لیو ل کی تعلیم ، پیشہ وارانہ تربیت اور رہائش کی سہولت حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ محروم طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے یہ ادارہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔