ٹیکسلا(نیوزڈیسک)راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں پولیس اہلکار نے زوردار تھپڑ مارکر بزرگ خاتون کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔
پولیس اہلکار نے ٹیکسلا کچہری کے باہر ملزم کی گرفتاری کے دوران خاتون پر تشدد کیا۔
اہلکار کے خاتون کو تھپڑ مارنے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزم بصیر خان کو ٹیکسلا کچہری کے باہر گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کی والدہ بیٹے کی گرفتاری کے دوران آڑے آگئی۔
ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اہلکار نے بوڑھی خاتون کو تھپڑ دے مارے، اور ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
راولپنڈی:ٹیکسلا کے علاقہ میں پولیس اہلکار امتیاز ناصر کا بزرگ خاتون پرتشدد ،خاتون کو زور دار تھپڑ مارنے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج میں پولیس اہلکار کو بزرگ خاتون کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس اہلکار نے بزرگ خاتون کو تھپڑ مارا ساتھ ہی دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ pic.twitter.com/zx5qYo2AID
— Aatif Khattak (@MalakAatifKhan) February 24, 2024









