بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سکھ تاجروں کا قتل،بھارت کا پاکستان کو تحقیقات کا بھاشن

نئ دہلی(رپورٹ، راشد عباسی )اپنی سرزمین پر اقلیتوں کی زندگیاں اجیرن بنانے والا بھارت پشاور میں دو سکھ تاجروں کے قتل پر پاکستان کو بھاشن دینے لگا۔بھارتی وزار ت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ تاجروں کا قتل افسوسناک واقعہ ہے تاہم پاکستان میں اقلیتی برادری کے افراد کو نشانہ بنانے کایہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ملک میں اقلیتی برادری کے ارکان کومسلسل نشانہ بنائے جانے پر پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اقلیتی برادریوں کے تحفظ ،سلامتی اور فلاح بہبود کے معاملے کا جائزہ لے گی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے متعلقہ حکام پر زوردیا ہے کہ وہ سکھ برادری کے افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔