بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نوازکی تقریرسن کرلگا ان کا عوام کی نبض پرہاتھ ہے ،ملک احمد خان

لاہور: سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے کہ مجھے برا لگا کہ اپوزیشن ا رکان ایوان میں موجود نہیں تھےاپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے تویقینا انہوں نے آئین کا بائیکاٹ کیا۔

لاہورمیں ملک احمد خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی تقریرسن کرلگا ان کا عوام کی نبض پرہاتھ ہےجو دیہات میں میونسپل سروسزدینے کی بات کرے گا، اسے سپورٹ کروں گا،مجھے برا لگا کہ اپوزیشن ا رکان ایوان میں موجود نہیں تھےاپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے تویقینا انہوں نے آئین کا بائیکاٹ کیا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپوزیشن کومنانے کیلئے باربار مسلم لیگ ن والوں کوبھیجا ہےمریم نوازنے انہیں ایوان میں بلانے کیلئےخیرسگالی کا مظاہرہ کیااب سب کے پاس برابر کے موقع ہوں گےاب ایوان میں کوشش کرینگے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔