اسلام آباد: الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر آج بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری یہ کہتے ہوئے واپس بھجوا دی ہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔








