بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر سنا دی

مالیاتی امور پر امریکی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات نے سیاسی بے یقینی ختم کردی ہے اور ڈالر بانڈ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی ہے۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےڈالربانڈمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی، پاکستان کی سیاسی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے اور اب پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات نے سیاسی بے یقینی ختم کی، پاکستان کا ڈالر بانڈ اچھا قرار دیا جانے لگا ہے۔

بلوم برگ نے کہا کہ پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہی ہیں، لیکن آئی ایم اف معاہدے سے یہ بھی ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان کا ڈالر بانڈ بھاؤ مارکیٹ سے زیادہ ہے۔

بلوم برگ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں پاکستانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی اگلی قسط کے لیے درکار تقاضے پورے کر دیئے ہیں اور اسے 1.2 ارب ڈالر کا قرض مل سکتا ہے۔