بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہری پور میں بس کھائی میں گرگئی،7 افراد جاں بحق،15 زخمی

ہری پورکے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ خان پورکے پہاڑی علاقہ بگراں کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں گرگئی۔

حکام نے بتایاکہ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور ہسپتال منتقل کردیاگیا