پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے امیدوار میدان میں اتار دیا۔ ترجمان ن لیگ اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کیلئے ڈاکٹر عباد اللہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
اختیار ولی کے مطابق اس حوالے سے اے این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطہ کرلیا ۔
انھوں نے کہا کہ ان جماعتوں سے ڈاکٹر عباد اللہ کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ اے این پی، پیپلز پارٹی اور جےیوآئی ف نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔








