بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کے جعلی خام مال کا اسکینڈل سامنےآگیا

لاہور: پنجاب کےمختلف شہروں میں میڈیسن مارکیٹ سے بڑی مقدارمیں جعلی خام مال برآمد کیا گیا ہے پانچ اہم ادویات کے مخصوص بیچزکومارکیٹوں میں بیچنے سے روک دیا گیا۔

میڈیارپورٹس کےمطابق ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے چھاپے مارکر خام مال سیل کردیا جعلی فرمزکے ذریعےادویات کا خام مال مارکیٹوں میں پہنچایا گیاجعلی فرمزنےکراچی، فیصل آباداورلاہورمیں مینوفیکچرنگ یونٹ ظاہرکئےجعلی مینوفیکچرنگ یونٹس حقیقت میں موجود ہی نہیں تھے۔
ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق مختلف کمپنیوں نے جعلی خام مال خرید کرادویات بنائیں پھرمیڈیکل اسٹورز پربیچ دیں۔
حکام کے مطابق میڈیکل اسٹورزکو مخصوص بیچ کی ادویات بیچنے سے روک دیا گیا ٹیسٹنگ کے دوران پیراسیٹامول سمیت مختلف فارمولوں کا خام مال جعلی نکلا ہے جعلی خام مال کےحوالےسے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔