بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 29 تاریخ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کے لیے شرکت کریں گے،شیرافضل مروت

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیرافضل مروت نے کہاہے کہ  29 تاریخ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کے لیے شرکت کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  پارلیمانی پارٹی  نے ابھی اسمبلی سے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، ہم اسمبلی کے اندراحتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن سے رتی بھر بھی توقع نہیں،انتخابی عذرداریوں کادارومدارٹربیونل کے جج صاحبان پر ہے،ہمارے کیس ٹریبونل بھیج رہے ہیں ن لیگ کے نوٹی فکیشن جاری ہورہے ہیں ،مخصوص نشستوں سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ بدھ کو الیکشن کمیشن واضح کردے گاہماری درخواست منظوری یامسترد کردے  ۔شیرافضل مروت نے کہاکہ پی پی پی کی طرف سے شراکت اقتدار کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مستر کیا ہے ہمار امقصد شراکت اقتدارکبھی نہیںرہا، جس نظام میں یہ ملک جکڑاہواہے اس سے آزادی ضروری ہے۔