بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز نے ایک ماہ کے اندر پورے پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دے دیا

لاہور(ممتازنیوز)وزیر اعلی مریم نواز شریف وزیراعلی سیکریٹیریٹ پہنچ گئیں،ستھرا پنجاب پر اعلی سطحی اجلاس شروع،وزیر اعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب پراجیکٹ پر یہ پہلا اجلاس ہے،مریم نواز شریف نے ایک ماہ کے اندر پورے پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دے دیا

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ کی مہلت ہے، اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں عمل نہیں ہوا،ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملی چاہیے۔