بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی

 

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن راہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا ۔اس موقع پرمریم نواز شریف نے کہاکہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں، جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں، رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے، میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔