بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 قومی اسمبلی کا اجلاس کل ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس صبح دس بجے ہوگا۔نومنتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ارکان حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے21 روز میں قومی اسمبلی کے اجلاس کا انعقادناگزیرہے،اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امورنے ایوان صدر کو سمری بھجوائی لیکن صدرڈاکٹرعلوی نے یہ موقف اختیارکرتے ہوئے سمری پردستخط کرنے سے گریزکیاکہ جب تک مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوجاتااسمبلی کااجلاس نہیں بلایاجاسکتا۔