بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم نے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ،ایازصادق

 

رہنما مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں سردار ایاز صادق، علیم خان، صادق سنجرانی، یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ اور خالد مگسی شامل تھے۔
ملاقات کے بعد سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان نے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے ووٹ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے آگے بھی سب کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر اور چئیرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ہم پھر سے ایم کیو ایم کے پاس آئیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیم سے متعلق مطالبے کو تسلیم کیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے۔