بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانافضل الرحمان  کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے ،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان  کے ساتھ ہمارے رابطے منقطع نہیں ہوئے ،ہمارے ذاتی تعلقات بھی ہیں ،سیاست میں کبھی بھی کوئی بات حتمی نہیں ہوتی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے لوگ مولانا کے بارے میں کیاکہتے تھے ، سب کو معلوم ہے، پی ٹی آئی اور نو مئی کے بارے میں مولانا کی بات حتمی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ  اگر کے پی میں مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو ن لیگ یا پیپلزپارٹی نے توچوری نہیں کیا،   سیاست میں کبھی بھی کوئی بات حتمی نہیں ہوتی،، مولانا کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے ،ہمارے ذاتی تعلقات بھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 75 سال میں کبھی اسٹیبلشمنٹ قانون سازی میں نہیں آئی تھی ، بانی پی ٹی آئی قانون سازی  میں بھی اسٹیبلشمنٹ کو لے کرآئے تھے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اپنے دورحکومت میں اپوزیشن کے ساتھ بات کرناگہوارہ نہیں کرتے تھے ، ہم کبھی یہ نہیں کریں گے ، ہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے۔

دریں اثناایک اور ٹی وی انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی معاشی ریفارمز پر سپورٹ کریں گے تو یہ اور زیادہ بہتر ہو گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں 7ویں بار اسمبلی میں منتخب ہو کر آیا ہوں ،جو کچھ اسمبلی میں ہوا وہ غیر متوقع نہیں تھا ، سنی اتحاد کونسل بھی اسمبلی میں احتجاج کر رہی تھی ، سیاسی اتحاد ہی موثر طریقے سے اسمبلی کو چلائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم متحرک ہو تو وہ اسمبلی کو بھی مضبوط کرتا ہے ، سیاست دانوں کو سچ جھوٹ برداشت کرنا پڑتا ہے ، باتیں سننا پڑتی ہیں ۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے ایوان میں کوئی آوازیں نہ کسے تو آوں گا ، انہوں نے سیکیورٹی مسئلے پر ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا ، ان کا تکبر تھا کہ ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکاری تھے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر حکومت کی مدد کی تھی ، لیکن وہ ایٹنی منی لانڈرنگ لا ء میں 180دن کی بلا ضمانت گرفتاری کا قانون لا رہے تھے ، یہ ایک ذہنیت تھی جوا ٓج بھی زندہ ہے اورآج بھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے، آج بھی ایک شخص کے گرد سب کچھ چل رہا ہے۔
کچھ لوگ آج ان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جو 2ماہ پہلے گالیاں دیتے تھے ، ہمیں خود احتسابی کرنی چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ جو کچھ چھینا گیا وہ واپس کیے آئے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے جب سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چارٹر آف اکانومی کیلئے اکھٹے ہونے کا کہا تو ہمارا اسمبلی میں مزاق اڑایا گیا۔ اس آفر پر پارٹی میں شہباز شریف کو بھی نقطہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، اس وقت بھی شہباز شریف نے آفر کی تھی اور آج بھی وہ یہ آفر کرنے کو تیار ہو نگے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی معاشی ریفارمز پر سپورٹ کریں گے تو یہ اور زیادہ بہتر ہو گا ، شہباز شریف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بات کرنے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔