کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔
سرفراز بگٹی کے علاوہ کسی رکن کے وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔
بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے سرفراز بگٹی واحد امیدوار تھے ،
سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو رکنِ اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا۔
سرفراز بگٹی 8 فروری 2024ء کو دوسری بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سےقبل وہ 2013ء میں رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سرفراز بگٹی 2019ء میں سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔
سرفراز بگٹی صوبائی وزیرِ داخلہ اور نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔








