اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر سردار ایاز صادق کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہیں قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار ایاز صادق کا بطور اسپیکر قومی اسمبلی انتخاب ان کے تجربے اور صلاحیتوں پر اتحادی جماعتوں کی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا سردار ایاز صادق ایک زیرک، معاملہ فہم اور بردبار سیاستدان ہیں ان کی سربراہی میں قومی اسمبلی ملک کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے سردار ایاز صادق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ کی سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد








