اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی عطاتارڑنے انتخابات میں دھاندلی اور اداروں پر الزاما ت لگانے پر سنی اتحادکونسل کے ارکان اور محمودخان اچکزئی کو کھری کھری سنادیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو لوگ آج مینڈیٹ چوری کاالزام لگارہے ہیں انہوں نے 2018 میں نوازشریف کا مینڈیٹ چوری کیاتھاانہیں شرم آنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ محموداچکزئی نے جو باتیں کی ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہیں،آپ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں جیت گئے تووہ دھاندلی نہیں ہوئی جہاں ہارے ہیں وہاں دھاندلی ہوئی یہ متضاد رویہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
عطاتارڑنے سنی اتحادکونسل کے ارکان اور محمود اچکزئی کو کھری کھری سنادیں








