بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی راہنما زاہد ملک کا ایم کیوایم اورمسلم لیگ (ن) میں معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی راہنما زاہد ملک نے ایم کیوایم اورمسلم لیگ (ن) میں معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کا معاہدہ اقتدار کے لئے نہیں بلکہ عوام کے اختیار اور خدمت کے لئے ہے،ایم کیوایم کے معاہدے کے نتیجے میں بلدیاتی ادارے مضبوط، فعال اورحقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے ادارے بنیں گے۔

ہفتہ کواپنے بیان میں زاہد ملک کاکہناتھاکہ اب صوبوں سے وسائل براہ راست بلدیاتی اداروں کو مل سکیں گےقانون سازی سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ صوبوں کے اندر تمام بلدیاتی اداروں کو مساوی بنیادوں پر وسائل ملیں ،سیاسی پسند وناپسند کی بنیاد پر مئیر اور بلدیاتی اداروں کو وسائل دینے کی ماضی کی منفی روش کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نچلی ترین سطح پر وسائل ملنے سے بلدیاتی ادارے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے قابل ہوں گےشہریوں کو ایم این ایز اور وزراءکے دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی ،زاہد ملک نے مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کی قیادت کو عوامی خدمت کا معاہدہ کرنے پر مبارک دی۔