بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے روانہ ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے، انہیں منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کل اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے بعد نئے وزیراعظم، پی ایم ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔