بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم کا شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن میں ووٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرکے شہبازشریف کیلئے وزیراعظم کا ووٹ مانگا۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال،سعد رفیق،راناتنویر ،ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول ،فاروق ستار،مصطفی کمال،امین الحق،آسیہ اسحاق شامل تھیں۔
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماراناتنویرکامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ صبح وزیراعظم کاالیکشن ہے ۔ہم وزیراعظم کا ووٹ ایم کیو ایم سے مانگنے آئے تھے۔شہبازشریف کی طبعیت خراب تھی ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے پاس ووٹ کی درخواست کے لئے آتے۔ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لئے آئین سازی کا معاہدہ ہوا ہے۔ایم کیو ایم وزیراعظم کے لئے ہمیں ووٹ دے گی۔
ایم کیو ایم کے کنونیئرمصطفی کمال کاکہنا تھاکہ الیکشن سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے ۔ووٹ لینے دینے کی بات کم اور پاکستان کے مسائل کے اوپر زیادہ بات ہوئی۔کل شہبازشریف وزیراعظم بن جائیں گے۔