بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرک : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

 

کرک میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک، چار زخمی ہو گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق مارےگئے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ، دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئےآپریشن جاری ہے ۔ علاقہ مکینوں کی جانب سےآپریشن کی ستائش ، دہشت گردی کےخاتمےکیلئےسکیورٹی فورسزکی حمایت کا اعلان کیا ۔