بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مرغی کا گوشت سستا ،فی کلوکتنے کا ہوگیا؟

مارکیٹ میں مرغی کاگوشت 4 روپے فی کلو سستا ہو گیا ۔

4 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 583 روپے کلو مقرر کی گئی ، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 387 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 402 روپے فی کلو جاری کیا گیا ۔
فارمی انڈوں کی قیمت 249 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7350 روپے جاری کیا گیا ۔

یاد رہے کچھ ہفتے قبل تک مارکیٹ میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔