کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما عامر لیاقت حسین کے ستارے آج کل گردش میں ہیں اور ان پر ایک کے بعد ایک مصیبتیں پڑتی جا رہی ہیں۔لیکن اس کے باوجود وہ اپنی آبرو اور سیاسی کیرئیر بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔اسی کوشش میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فواد حسین چودھری پر اپنی کردار کشی کا الزام لگا دیا ہے۔ٹوئٹر پرجاری پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے اعلیٰ ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چودھری دیکھتے ہیں، انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں، خوش ہو سکیں۔انہوں نے لکھا، خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، آپ کے چاپلوسوں نے پانچ دن میں آپ کی سیاست کو چونا لگا دیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پر بحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کا دعویٰ ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔عامر لیاقت نے مزید لکھا، ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہے لیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تو میں قوم کو کل اپنا درد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا، مگر وعدہ ہے قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت اپنے اوپر بیتنے والے حالات سے اس قدر دلبرداشتہ ہوچکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
FIA سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کوفواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جومجھ سےسخت ناراض ہیں، خوش ہوسکیں, خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے 1/3
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 16, 2022

خان صاحب آپ کےچاپلوسوں نے پانچ دن تک آپ کی سیاست کو چونا لگادیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پربحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کادعوی ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے 1/2
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 16, 2022
ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہےلیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تمیں قوم کو کل اپنادرد اورکردار بتاچکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پریقین نہیں رکھتامگرقبل ازروانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا، وعدہ ہے 3/3
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 16, 2022








