بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوآئی سی کا مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں پر اعتراض ،بھارت کا ردعمل آگیا

نئی دہلی(رپورٹ:راشد عباسی)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے بیان پر ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپنے داخلی معاملات میں مداخلت قراردیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے او آئی سی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ او آئی سی سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر بھارت کے داخلی معاملات کے بارے میں بلاجواز تبصرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر کے بارے میں او آئی سی سیکرٹریٹ کی طرف سے کئے گئے دعوئوں کو واضح طور پر مسترد کیا ہے ۔انہوں نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ او آئی سی کو کسی ایک ملک کی ایما پر بھارت کے حوالے سے بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔