نئی دہلی (ممتاز رپورٹ)بھارت کی طرف سے گندم کی برآمد پر پابندی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمت بڑھ کر 435یورو(453ڈالر)فی ٹن ہوگئی ۔اس سے پہلے فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بھی عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ یوکرین سے گندم کی رسد کے حوالے سے خدشات لاحق ہوگئے جو گندم برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔واضح رہے کہ بھارت گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس نے ملک میں شدید گرمی میں گندم کی فصل متاثر ہونے کے بعد اس کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ادھر سات بڑے صنعتی ملکوں کی تنظیم (گروپ سیون)نے بھارت پر گندم کی برآمد روکنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بحران سنگین ہوگا اور قیمتیں مزید بڑھیں گی ۔
بھارت کاگندم کی برآمد روکنے کا اعلان، عالمی سطح پر قیمت میں ریکارڈ اضافہ
