بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہمند، کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگرد گرفتار، 2 خودکش جیکٹس برآمد

مہمند(نیوز ڈیسک)مہمند میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ ماہ بین الصوبائی لائن کے 2 بڑے ٹاورز کو دھماکے سے اڑایا تھا۔