بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مشرق وسطی کے بینکوں سے رابطہ کریں گے،وزیرخزانہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مشرق وسطی کے بینکوں سے رابطہ کریں گے،اس وقت میکرواستحکام ہےجسے مستقبل کرنا ہے ، ہمیں بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ کیاکرناہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں محمداورنگزیب نے کہاکہ ایف بی آرکی اصلاحات پر کام شروع کردیاہے، پبلک پرائیوٹ کا سندھ کا منصوبہ وفاق میں منتقل کرسکتے ہیں، اس وقت میکرواستحکام ہے،اسے مستقبل کرنا ہے ، پہلے کے مقابلے میں جی ڈی بی بہتر ہے، ہمیں بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیں کیاکرناہے۔انہوں نے کہاکہ 2024 کی پہلی سہ ماہی ہمارے لئے بہت اچھی رہی، یہ سہ ماہی 23 کے مقابلے میں بہت بہتر ہے ،دوست ممالک نے واضح عندیہ دیا کہ وہ امدادنہیں تجارت کریں گے، وہ بذریعہ سرمایہ کاری مددکرناچاہتے ہیں، پرائیوٹ انوسٹ منٹ بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے کی جاسکتی ہے،پی ایس ڈی پی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف جائیں گے ۔ایک سوال پر وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مشرق وسطی کے بینکوں سے رابطہ کریں گے،جب آئی ایم ایف پروگرام ہوجائے گاتوہماری کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ چین کی مارکیٹ کو ہم نے ابھی ٹیپ نہیں کیاہے، سی پیک سے آنے والی بہتری کا سلسلہ منقطع ہوگیاتھا،سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فاسٹ ٹریک کرناہے، خصوصی معاشی زونزپربہت تیزرفتاری سے کام کرنا ہےتوانائی کے مسائل حل ہونے تک صنعتوں کی مسابقتی ترقی نہیں ہوسکتی۔کوئی سئچ نہیں ہے جو دبائیں تو بہتری آجائے۔