بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

 

کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے اعدادو شمار جاری کردیے گئے  ۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 مارچ تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر رہے۔