بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر خورشید شاہ کے بھائی سمیت 3افراد ضمانت پر رہا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کے بھائی سمیت تین افراد ضمانت پر رہا ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دو دو لاکھ عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دیا، جسٹس ارشد حسین خان اور جسٹس امجد علی سہتو نے محفوظ فیصلہ سنایا۔نیب کورٹ نے خورشید شاہ کے بھائی سمیت دیگر مجرموں کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، مذکورہ مجرموں کو نیو سکھر کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کیس میں سزا ہوئی تھی۔واضح رہے کہ خورشید شاہ کے بھائی ضمیر شاہ ، ٹھیکیدار یوسف جاگیرانی اور ثاقب اعوان کی ضمانت منظور کی گئی۔