facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آسٹریلین کھلاڑی راڈن مارش کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) 24سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم جب راولپنڈی میدان میں اتری تو ٹیم کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر  سیاہ پٹیاں بندھی ہوئی تھیں جس کی وجہ آسٹریلیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز راڈن مارش ہیں جو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی راڈن مارش کو خراج تحسین عقیدت پیش کرنے کیلئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے  اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم انتہائی غمگین ہیں کہ آج راڈنی مارش ہم سے جد ا ہو گیا  اور ہم مایہ ناز وکٹ کیپر اور ہارڈ ہٹنگ بلے باز کو بہت زیادہ مس کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے لکھا کہ ہماری ہمدردیاں مارش کی بیوی بچوں اور ان کے دوستوں کیساتھ ہیں۔