بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والوں کی شامت آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت کے مارگلہ ہلز میں آگ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے، اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ نے پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز میں آگ کیساتھ ٹک ٹاک بنانے والے کی شناخت ہو گئی ہے ٹک ٹاکرز کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دی جارہی ہے۔ڈی جی انوائرمنٹ سی ڈی عرفان نیازی نے کہا کہ مارگلہ ہلز میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا مارگلہ ہلزمیں نگرانی بڑھادی گئی ہے گرمی کے موسم میں مارگلہ ہلز میں آگ لگنےکے واقعات ہوتےہیں پولیس تحقیقات کرے گی آگ ٹک ٹاکرز نے لگائی یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فالورز کیلئے جنگلات کو آگ لگا رہے ہیں آسٹریلیامیں جنگل کوآگ لگانےپرعمرقیدکی سزا ہے پاکستان میں بھی سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔