بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک اور سعودی طیارہ امدادی سامان لے کر یوکرین روانہ

سعودی عرب کی جانب سے 15واں امدادی طیارہ یوکرینی عوام کے لیے امداد لے کر روانہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی طیارہ ریاض سے یوکرین کے لیے روانہ ہوا جو کہ یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ایئر پورٹ پہنچے گا اور پھر وہاں سے امدادی سامان یوکرین منتقل کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس طیارے میں 70 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے جس میں خوراک، جنریٹر، برقی آلات اور بچوں کے دودھ شامل ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے یہ امدادی طیارہ دنیا بھر کے ضرورت مند افراد کی مدد کے فریم ورک کا حصہ ہے۔