بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار اندازوں سے بھی تیز اور تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

جینوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تازہ ترین رپورٹ میں 2023 کو اب تک کا گرم ترین سال قرار دیے جانے سے متعلق رپورٹ کے اجرا کے موقع پر جاری اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار اندازوں سے بھی تیز ہے جو بہت تشویشناک ہے۔
اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں 2023 کو اب تک کا گرم ترین سال قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سال ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے دیگر 6 ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
جینوا میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے موسمیات (ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن)کی طرف سے اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمٹ 2023 کے عنوان سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران کرہ ارض کے اوسط درجہ حرارت کو صنعتی دور کے اوسط درجہ حرارت سے 1.45 ڈگری سینٹی گریڈ (2.61 ڈگری فارن ہائیٹ) زیادہ ریکارڈ کیاگیا۔
رپورٹ میں گزشتہ ایک دہائی کو اب تک کی گرم ترین دہائی بھی قرار دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس رپورٹ کے اجرا کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار اندازوں سے بھی تیز ہے جو بہت تشویشناک صورتحال ہے۔