عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی کے مطابق اروند کیجریوال کو جمعرات کے روز ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے ایکسائز پالیسی کیس میں آج نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کی تھی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے 4 یا 5 موبائل فون اور 2 ٹیبلیٹس بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔









