لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آصف زرداری کا مشکل فیصلہ تسلیم کیا، اپوزیشن نے وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سابق گورنرعمر چیمہ کہتے ہیں کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ نہیں تھا، میں عمر چیمہ سے کہتا ہوں کہ جلدی آئیں اور اپنی کرسی سنبھالیں۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ عزت نہ دے تو دنیا بھی اسے عزت نہیں دیتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پرویز الٰہی نے اپنے بچوں کے ہاتھوں رسوائی کا انتخاب کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اور ایم پی ایز پر پرویز الہی ٰنے تشدد کر کے حملہ کروایا، پرویز الہٰی نے ایوان میں غنڈہ گردی کروائی۔
حسن مرتضیٰ نے واضح طور پر کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
نواز شریف نے آصف زرداری کا فیصلہ تسلیم کیا، وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر دی، حسن مرتضیٰ








