بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

 

غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہو گئی ۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 14 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
یہ قرارداد غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک امریکی قرارداد مسترد ہونے کے تین دن بعد منظور کی گئی ہے۔ امریکی قرارداد میں حماس پر بھی جنگ کی ذمہ داری ڈالی گئی تھی۔
تاہم پیر کو منظور ہونے والی نئی قرارداد اس سے مختلف ہے۔ نئی قرارداد سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین نے پیش کی۔
قرارداد کی منظوری سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قرارداد کو ویٹو کر دے۔ تاہم امریکہ نے ایسا کرنے سے گریز کیا جس کی بدولت قرارداد منظور ہوگئی۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے جو بعد ازاں مستقل جنگ بندی پر منتج ہوگی۔