اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف اکانومسٹ ڈاکٹر محمد احمد زبیر نے مالی سال 2022کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو سے متعلق جائزوں میں تبدیلی کی کوششوں کی بنیاد پر اپنے استعفے سے متعلق سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی خبروں پر اپنے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے پاس نیشنل اکائونٹس کے جائزے کا اختیار ہوتا ہے اور پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹیو کا جی ڈی پی کی شرح کے جائزے سے متعلق معاملات میں کوئی کردار نہیں ہے ۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مالی سال 2022کےلئے نیشنل اکائونٹس سے متعلقہ معاملات پر پلاننگ ڈیولمپنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹو میں سے مجھ پر کوئی دبائو نہیں تھا۔
چیف اکانومسٹ ڈاکٹر محمد احمد زبیر نے دبائو کی بنیاد پر استعفے کی تردید کردی








