facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور: مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا، امام سمیت 57 افراد شہید

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 57 شہید ہو گئے۔
حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حملہ ا?ور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔
ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں57 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ادھر ترکی نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کی ۔ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا یہ گھناؤنا واقعہ افسوسناک ہے ، ہم برادر ملک کی حکومت او ر عوام سے تعزیت کرتے ہیں ۔

ایران نے پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد مسلمانوں میں تقسیم پیدا کرنا ہے ۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ایک بیان میں اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔