بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ جیل میں پرویز الہٰی کی طبیعت خراب، پمز اسپتال منتقلی

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں پمز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس پمز کے لیے لے کر روانہ ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری پرویزالہٰی کا پمزاسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائےگا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔