بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس، آرمی چیف کی بھی شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ سیکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہاں، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا جوکہ اب 28 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعہ بشام کے قریب پیش آیا جہاں سامنے سے آنے والی دھماکا خیز مواد سے بھری کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد ایک زوردار دھماکا ہوا۔