بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رججان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 627 پوائنس اضافے کے بعد 67 ہزار عبور 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔