بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا پر جعلی خبریں سب سے بڑا چیلنج ،پوری دنیا کو مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرنا ہوگا، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر نے ملاقات کی ،
مس زوئی ویئر نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت کی تشکیل اور عطاءاللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے،
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں ،صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے اور سوشل میڈیا سے متعلق پوری دنیا کو مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرنا ہوگا،
ملاقات میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
مس زوئی ویئر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔