بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی اہم ملاقات آج ہوگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط والے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے6 ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے پیغام آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ آج ان سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی ہوں گے۔
وزیراعظم کو ملاقات کا پیغام بھی اٹارنی جنرل منصور اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم کل چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے۔