بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت اور برطانوی ہائی کمشنر کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
صدر مملکت نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا،
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، پاک-برطانیہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہے، معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے ،
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی،
موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے سنگین چیلنج ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں شمسی اور ہوائی توانائی کی بڑی صلاحیت موجود ہے ،
شمسی اور ہوائی ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے،
صدر مملکت نے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
جین میریٹ نے صدر آصف علی زرداری کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی