٭امریکی محکمہ خارجہ کا بھارت میں پائی جانے والی شدید سیاسی کشیدگی پر ردعمل
٭ وزیر اعلیٰ کیجروال کی گرفتاری ، کانگریس پارٹی کی جانب سے بنک اکاونٹ منجمند کیے جانے کے الزامات پر امریکہ کا واضح موقف
٭ بھارت کو معاملات صاف، شفاف اوربروقت قانونی عمل کے ذریعے حل کرنے کی تاکید
٭ وزیر اعلیٰ کیجروال کی گرفتاری پر ردعمل کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے امریکہ اعلیٰ سفارت کار کی طلبی کو کیسے دیکھتے ہیں: صحافی کا ترجمان محکمہ خارجہ میتھو ملر سے سوال
٭ بھارت میں موجودہ سیاسی ہیجان پر کیا موقف ہے: صحافی کا سوال
٭ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے بھارت میں اپوزیشن پر کریک ڈاؤن کرائسز کی شکل اختیار کر گیا ہے: صحافی کی نشاندہی
٭ کیجروال کی گرفتاری سمیت بھارت میں سامنے آنے والی سیاسی پیش رفت کو قریبی طور پر دیکھ رہے ہیں: میتھو ملر
کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹیکس حکام کے پارٹی اکاؤنٹس منجند کرنے کے الزامات سے آگاہ ہیں: میتھو ملر
٭ ہم صاف شفاف اور بروقت قانونی عمل کے ذریعے ان معاملات کو دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں: میتھو ملر
٭ اس موقف پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے : ترجمان محکم خارجہ
٭میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کیجروال کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کے موقف پر بھارت میں امریکی ڈپٹی چیف گلوریا بربینا کو بھارتی حکومت کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔
٭ نیو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال جن کا تعلق اپوزیشن کی جماعت عام آدمی پارٹی سے کو گذشتہ ہفتے بھارتی حکام کی جانب گرفتار کی گیا تھا۔









