بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران اور پاکستان کے تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،صدرمملکت

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے مفاد میں بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایران کےسفیر سے ملاقات کےد وان کیا،صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئےدونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کرنے پر زوردیا،ایرانی سفیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایران -پاکستان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم، بینکنگ تعاون اور فضائی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان چابہار-زاہدان ریل روڈ سے وسطی ایشیا، یورپ اور ترکی کے ساتھ تجارت کیلئے مستفید ہوسکتا ہے،امید ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی،ایرانی سفیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے صدر ِپاکستان کیلئے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔