بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعد رفیق کا پرانی تقریر ایڈٹ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان

رہنما ن لیگ سعد رفیق نے اپنی پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے میری لگ بھگ 2 برس پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈٹ کرنے سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا، فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی عمل پر ایف آئی اے کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔