بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،آصف زرداری

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سےپاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے ملاقات کی ،سفیر نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم اور دہشت گردی پر روشنی ڈالی،صدر مملکت نے فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ، ہر فورم پر آواز بلند کرے گا،فلسطینی عوام بہادر ہیں ، اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد کر رہے ہیں ، عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرے،پاکستان فلسطینی عوام کے لیے خوراک اور ادویات سمیت مزید امدادی سامان بھیجے گا،فلسطینی سفیر نے تعلیم کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہوئے کہاکہ 50,000 سے زائد فلسطینی پاکستان کے تعلیمی اداروں سے مختلف شعبوں میں گریجویشن کر چکے،فلسطینی سفیر نے صدر محمود عباس کا سلام پہنچایا، فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل حمایت اور یکجہتی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔